بچیکی: وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کا نوٹس

Sep 13, 2024

بچیکی (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تھانہ بڑا گھر کے علاقہ میں غیرت کے نام پر قتل ہونیوالی لڑکی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،تھانہ بڑا گھر پولیس نے واقع میں ملوث ملزم امین کو گرفتار کر لیا، چیئر پرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ مقتولہ اقصی بی بی کے خاندان سے ملنے ننکانہ پہنچ گئی حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او دفتر میں مقتولہ کی والدہ اور والدسے ملاقات کی۔ حنا پرویز بٹ نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے بیٹی کے قتل پر والدین کیساتھ افسوس کا اظہار کیااور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور ملزم کو سخت سزا دلوانے کی یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں