ننکانہ صاحب ( نامہ نگار)ادھار کی رقم واپس مانگنے پر ملزم نے 45 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قذافی کمیونیکشن کے مالک کرنل قذافی نے پرانہ ننکانہ کے رہائشی مقصود عالم سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی ادھا ر لینی تھی کرنل قذافی اپنی رقم لینے کیلئے مقصود عالم کے گھر گیا تو مقصود عالم اس سے دست و گریبان ہو گیا مقتول کو کھینچ کر اپنے گھر کے اندر لے جانے کی کوشش کی اور مقتول کا موٹر سائیکل بھی چھین لیا، ملزم نے مقتول کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جس سے کرنل قذافی موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔