قصور(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب گورنمنٹ کے اعلان کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بیکری اشیائے کی قیمتوں میں کمی نہ لا سکیں۔ شہری مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں ۔ پنجاب گورنمنٹ نے روٹی و آٹا کیساتھ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا اور باقاعدہ نرخ نامے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھاجن میں بیکری کی اشیاء بھی شامل ہیں تاہم یہ حکم نامہ اور نرخنامہ بے سود رہا بیکری اشیاء کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی حسب روایت لوکل مال کی قیمتوں میں کچھ کمی ہو گئی ۔ جس پر عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ اتھارٹی سے ان کمپنیوں کیخلاف کارروائی کرنے اور قیمتوں میں کمی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔