شیخوپورہ: شہر میں تجاوزات کی بھرمار‘ شہریوں کا بازاروں سے گزرنا مشکل

شیخوپورہ (ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ پنجاب کا واحد ضلع ہے جہاں تجاوزات کی بھرمار ہے شہر کے بازاروں سڑکوں گلیوں محلوں میں دکانداروں ریڑھی بانوں خوانچہ فروشوں نے قبضے کررکھے ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں خواتین کا بازاروں سے گزرنا نا ممکن ہو چکا ہے تجاوزات کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی بھی نہ صرف مانند پڑ گئی ہے بلکہ اب بدصورتی کی شکل اختیار کر تی جارہی ہے دوسری طرف بلدیہ شیخوپورہ کا عملہ تہہ بازاری تجاوزات کو ختم کرنے کی بجائے اضافے کا سبب بن رہے ہیں کرپشن کے باعث شہر کے فٹ پاتھوں پر بھی ریڑھی بانوں نے قبضے کر رکھے ہیں جہاں سے مبینہ طور پر بلدیہ کا کرپٹ عملہ فی ریڑھی ایک ہزار سے لے کر 5ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصول کر رہا ہے۔ مین بازار اس کی ملحقہ گلیوں چوک پیر بہار شاہ جناح پارک ،ہائوسنگ کالونی سمیت جگہ جگہ کچی اور پکی تجاوزات نے بازاروں گلیوں کو سکڑ کر رکھ دیا ہے ۔ خاص کر خادم حسین روڈ گندگی کے ڈھیر اور تجاوزات نے ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ کو چیلنج دے رکھا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن