(ن) لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی:عارف خان سندھیلہ 

Sep 13, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریت پسند عوام کا ملک ہے جو آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں حکومت ایسا کوئی اقدام برداشت نہیں کرے گی جس سے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ میاں نواز شریف،وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں معاشی استحکام کیلئے سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں، (ن) لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، موجودہ حکومت معاشی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ،حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث بیرونی دنیا میں ملکی وقار بلند ہورہا ہے ۔

مزیدخبریں