سانگلہ ہل بار کی پولیس کے توہین آمیز رویہ کیخلاف ہڑتال 

Sep 13, 2024

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) بار ایسوسی ایشن نے تھانہ صدر پولیس کی طرف سے وکلاء سے توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کیخلاف ہڑتال کر دی، عدالتی بائیکاٹ کیا، بار روم میں پولیس کی وکلاء کے ساتھ بد تمیزی پر اجلاس زیر صدارت صدر بار چوہدری ارشاد علی انجم اور جنرل سیکرٹری فیصل ایوب بٹالوی ہوا، جس میں تنویر احمدچوہدری،ملک صلابت علی اعوان،رائے جہانگیر،سلطان جان سہوترا،اعتزاز سندھو،عقیل اعوان نے کہا کہ ایک بھی ممبر بار کی تضحیک بار کی تضحیک ہے،واضح رہے کہ میاں عبدالحنان ایڈووکیٹ کی طرف سے ایک ایف آئی آر تھانہ صدر میں درج کروائی گئی،ایف آئی آرکے اندراج کے اگلے دن ملزموں نے دوبارہ ارتکاب جرم کرتے ہوئے قبضہ کرنے اور میاں عبدالحنان ایڈووکیٹ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں،جس پر فریقین کو تھانہ میں طلب کیا گیا،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن میاں فیصل ایوب بٹالوی اور میاں عبدالحنان ایڈووکیٹ تھا نہ پہنچے تو پولیس نے ملزمان کو سامنے بٹھا کر وکلاء سے بد تمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔

مزیدخبریں