مارک اپ ریٹ جلد ہی یہ سنگل ڈیجٹ تک آجائے گا:میاں مصباح الرحمان 

لاہور(کامرس رپورٹر) چیئرمین فائونڈرز گروپ میاں مصباح الرحمان نے  مارک اپ ریٹ میں نمایاں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ جلد ہی یہ سنگل ڈیجٹ تک آجائیگا۔یہ اہم قدم موجودہ معاشی چیلنجوں کے دوران کاروباری برادری کو نہایت ضروری ریلیف فراہم کریگا۔ مارک اپ ریٹ میں کمی کے مثبت دور رس اثرات قومی معیشت پر مرتب ہونگے۔ 

ای پیپر دی نیشن