کراچی ( کامرس رپورٹر ) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2515 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا ہوگیا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 15پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر278.65روپے سے گھٹ کر278.50روپے پر آ گئی۔ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر280.85روپے پر مستحکم رہی۔