لاہور (سٹاف رپورٹر)ایس ایچ او گلشن راوی پولیس عدیل انجم نے بتا یا کہ اقصٰی پلی گلشن راوی نزد قبرستان دو ڈاکو 5 لاکھ نقدی لے کر فرار ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے پتہ چلا کہ واردات نہیں ہوئی ۔ملزموں نے میڈیسن کمپنی کی رقم خرد برد کرنے کیلئے جھوٹی کال چلائی۔ ملزمان ولید اور شفقت کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا۔اچھرہ پولیس کی جامعہ اشرفیہ کے قریب 15 کال پر کارروائی کر تے ہو ئے جھوٹی 15 کال کرکے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ رچانے والا ملزم ملزم عامر کو گرفتارکرلیا۔
15 پر جھوٹی کال کر نے والے3 ملزم گرفتار
Sep 13, 2024