رکشہ ڈرائیور کے سیٹ پر بچوں کو ساتھ بٹھانے پر پابندی عائد

لاہور (سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس لاہور نے رکشہ ڈرائیور کے سیٹ پر بچوں کو ساتھ بٹھانے پر پابندی عائد کر دی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے سکول وینز، رکشوں اور بسوں میں اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق کوئی بھی رکشہ ڈرائیور آگے والی سیٹ پر کسی بچے کو ساتھ نہیں بٹھائے گا ۔ رکشوں کے سائیڈز پر بیگ و دیگر اشیا بھی لٹکانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ کینال روڈ پر بھی چلنے والے رکشے حضرات آگے والی سیٹ پر کسی کو نہیں بٹھائیں گے، پِک اپ کے آگے بھی ایک سے زائد بٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن