لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب پولیس کا صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں کو مضبوط بنانے کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت تعینات افسران اور اہلکاروں سے ویڈیو لنک اجلاس باقاعدگی سے جاری ہیں۔ اسی مناسبت سےاجلاس منعقد ہوا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کی صوبائی سرحدی و دریائی چوکیاں دہشتگردی کیخلاف پہلی ڈیفنس لائن ہیں، چوکیوں پر تعینات پولیس جانباز خوارجی دہشت گردوں و سماج دشمن عناصر کے آگے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں زخمی ہونیوالے بہادر غازیوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پولیس فورس کے جانباز غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔
سرحدی چوکیاں دہشتگردی کیخلاف پہلی ڈیفنس لائن :آئی جی پنجاب
Sep 13, 2024