لاہور (سٹاف رپورٹر)سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرلاہور پولیس کے179پولیس سٹیشن اسسٹنٹس اور سینئراسٹیشن اسسٹنٹس کو ریگولرکر دیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کی سربراہی میں تشکیل کردہ بورڈ میں ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(انویسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری،ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال اور ایس پی سکیورٹی ہیڈ کوارٹر زخالد محمود افضل شامل تھے۔ سی سی پی او لاہورنے ریگولر ہونےوالے افسران و اہلکاران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ اورسنیارٹی کے مطابق ریگولرائزیشن ہر ملازم کا بنیادی حق ہے جو اسے بلا تاخیر دیا جائیگا۔ٹائم سکیل پروموشن اورملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ تمام یونٹ سربراہان پولیس افسران اورملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کریں۔
سی سی پی او کی ہدایت پرلاہور پولیس کے179 اسسٹنٹس‘ سینئر اسسٹنٹس ریگولر
Sep 13, 2024