لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا شہر بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ڈینگی مہم میں فرضی کارروائیاں کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈینگی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور لاروا تلفی کو یقینی بنا رہی ہیں اور ڈینگی وائرس کی روک تھام اور تدارک کیلئے عوام الناس کو آگاہی کی مہم بھی جاری ہے۔ شہری بھی ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔