لاہور ( خصوصی نامہ نگار )صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا دنیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی ورواداری کو فروغ دینا ہو گا ۔ احترام انسانیت اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے سب کو مل کر اور متحد ہو کر کام کرنا ہو گا ۔ بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کی تعلیمات کی روشنی میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے حقوق کا جائزہ لینا ہوگا تاکہ رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سب کمربستہ ہوجائیں۔ پاکستانی قوم کو خوشگوار اور پر امن ماحول میسر آ سکے۔