افغان جنگ‘ جنگی جرائم میں ملوث آسٹریلوی کمانڈروں سے تمغے واپسی کا فیصلہ

Sep 13, 2024

سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا نے افغانستان میں جنگ میں حصہ لینے والے کمانڈروں سے اعزازی تمغے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اعزازی تمغے مبینہ طورپر جنگی جرائم اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث یونٹس کے کمانڈروں سے واپس لئے جائیں گے۔ آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس کا کہناہے کہ یہ فیصلہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرنے کے لیے ہے۔2005 اور 2016 کے درمیان بطور انچارج فرائض انجام دینے والے مخصوص یونٹ کمانڈروں سے تمغے واپس لئے جائیں گے۔ تاہم تمغوں سے محروم کیے جانے والے کمانڈروں کے نام اور ان کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مزیدخبریں