لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا مادیت پرستی سے ہٹ کر قومی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوگا،طلبہ کو فنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ،ہمیں معیاری تعلیم پر بھر پور توجہ دینا ہو گی۔ایک قوم بن کر معاشرے کو مضبوط بنانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔رانا مشہود احمد خان نے کہا ماضی میں دنیا بھر سے طلبا پاکستان کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے آتے تھے۔ پاکستان میں ماضی میں کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر رہا ہے۔ ملک میں آج تربیت کا فقدان نظر آرہا ہے۔ ہمیں معیاری تعلیم پر بھر پور توجہ دینا ہو گی۔