روڈا:پریس کلب ممبرز‘ محکمہ اطلاعات و ثقافت ‘ ڈی جی پی آر ملازمین پلاٹ کیلئے اہل 

Sep 13, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) صو بائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے لاہور آرٹس کونسل میں منعقدہ کوارڈینشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈاکٹر شہنشاہ فیصل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ، محمد سلیم،  سلمان غنی ، ارشد انصاری ، صدر لاہور پریس کلب اور کرنل (ر) عابد لطیف، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، روڈا نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت نہ صرف لاہور پریس کلب کے ممبرز بلکہ محکمہ اطلاعات و ثقافت بشمول ڈی جی پی آر کے ملازمین کو بھی پلاٹ دیئے جائیں گے۔ جس کیلئے ملازمین کا کوٹہ 10 فیصد مختص کیا گیا ہے۔ اے پی پی، پاکستان ٹیلیویژن اور پاکستان ریڈیو کے ایسے ملازمین جو لاہور پریس کلب کے ممبرز ہیں وہ بھی مسکن راوی، روڈا میں پلاٹ کے اہل ہوں گے۔ 5 مرلہ رہائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔ جس کے تحت 10 سال کا صحافتی تجربہ رکھنے والے مصدقہ صحافی ہی پلاٹ کی الاٹمنٹ کے اہل قرار پائیں گے۔ صحافی برادری اور ملازمین کی مشکلات کا ادراک رکھتے ہوئے یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ الاٹی سے صرف ڈیویلپمنٹ چارجز ہی وصول کیئے جائیں۔ ایسے صحافی جو لاہور پریس کلب کے ممبرز نہیں ان کیلئے جلد ہی روڈا دوبارہ اشتہار جاری کرے گا۔ وہ لوگ 7 دن کے اندر اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

مزیدخبریں