عید میلاد النبیؐ ،کابینہ کمیٹی برائے امن و امان انتظامات کے جائزہ کیلئے ملتان پہنچ گئی 

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان انتظامات کے جائزہ کیلئے ملتان پہنچ گئی۔ چیئرمین و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں صوبائی وزیر بلال اکبر خان بھی شریک ہوئے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور متعلقہ حکام نے بریفنگ دی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، صوبائی وزیر شیر علی گورچانی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ویڈیو لنک سے شریک ہوئے۔ کمشنر آفس ملتان میں عید میلاد النبیؐ کے انتظامات کا جائزہ اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ملتان میں عید میلاد النبی ؐکے 217 جلوس اور 44 محافل میلاد ہوں گی۔ بہاولپور میں میلاد النبی کے 170 جلوس، محافل 190، ڈی جی خان میں 195 جلوس 170 محافل ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن