لاہور(نیوز رپورٹر) ٹیوٹا اور ہاکستان پوسٹ کے درمیان معاہدے کی تقریب ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ٹیوٹا کی طرف سے چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈئیر ( ر) محمد ساجد کھوکھر اور سی اواو ٹیوٹا قراۃالعین میمن نے معاہدے پر دستخط کئے۔جبکہ پاکستان کی پوسٹ کی طرف سے پوسٹ ماسٹر جنرل ارم طارق اور انوار ملک نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت ٹیوٹا کی بلیو پاٹری جو اب ٹیو ٹا کی ای شاپ سے آن لائن خریدی جا سکتی ہے۔ پاکستان پوسٹ کے تعاون سے صارفین کو ان کے ڈور سٹیپ پر دستیاب ہو گی۔ ٹیوٹا کی بلیو پوٹری ملتان اور شاہدرہ کے اداروں میں بنائی جاتی ہے۔ اس منصوبے سے حاصل ہونیوالی آمدنی اداروں کی بہتری پر خرچ کی جائیگی ۔پوسٹ ماسٹر جنرل ارم طارق نے کہا ٹیوٹا کے اس قدم سے بلیو پاٹری کے فن کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان پوسٹ بلیو پاٹری بہترین طریقے سے صارفین تک ڈیلیور کرے گا۔