غیرقانونی رہائشی سکیموں،تعمیرات وتجاوزات کیخلاف کارروائیاں  

لاہور(نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر شہربھرمیں غیرقانونی رہائشی سکیموں،غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز نے 7 ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژن میں گرینڈآپریشن کرکے غیرقانونی تعمیرات مسمارکردیں اور پبلک یوٹیلیٹی سائٹس واگزار کروا لیں۔ ٹیموں نے 3 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں و لینڈ سب ڈویژن میں کارروائی کرکے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں اور 3 منظور شدہ سوسائٹیوں میں پبلک یوٹیلیٹی سائٹس سے قبضہ واگزار کروا لیا۔ایل ڈی اے کی ٹیموں نے ملتان روڈ پر قائم غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن نزد کینال برگ میں سڑکیں، سیورج اور پختہ تعمیرات مسمار کر دیں۔فیروز پور روڈ پر قائم سنٹرل سکوائر کی سڑکیں، سیورج اور انفراسٹرکچر مسمار کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن