لاہور(نیوز رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے شہر کی خوبصورتی اور فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے پام کے درختوں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پی ایچ اے نے شہر کی متعدد گرین بیلٹس پر کینیری اینسس پام کے 4 سے6 فٹ لمبے درخت لگائے ہیں۔ یہ درخت چوبرجی چوک، ایم اے او کالج روڈ، جی ٹی روڈ، سگیاں، جلو موڑ، فیصل ٹاؤن، اڈا پلاٹ اور قرشی پارک روڈ پر لگائے گئے ہیں۔ پام کے درخت شہر کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ آب و ہوا کو صاف رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔
پی ایچ اے نے شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے پام کے درخت لگا دیئے
Sep 13, 2024