راوی شہر میں بننے والی سبزی منڈی ایشیاء کی بہترین منڈی ہوگی:وزیر زراعت

لاہور (نیوز رپورٹر) سید عاشق حسین کرمانی وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب نے کہا راوی شہر میں بننے والی سبزی منڈی کالا خطائی ایشیاء کی بہترین منڈی ہوگی۔یہاں رسائی کیلئے کیا جانیوالا رابطہ نظام بھی اعلیٰ معیار کی ایک مثال ہوگی۔ مزدور اور ٹھیلے والوں کی آسانی کیلئے میٹرو اور سپیڈوبس کاروٹ یہاں تک چلایا جائیگا۔سبزی منڈی کے اس منصوبہ کا افتتاح جلد مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گی۔ مستقبل میں یہ سبزی منڈی خطہ کیلئے ایک ایکسپورٹ ہب ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت و لائیوسٹاک نے آج راوی اربن ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب ایگر یکلچر مارکیٹنگ ریگو لیٹر ی اتھارٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔ عمران امین چیف ایگزیکٹو آفیسر راوڈا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 300ایکٹر پر بننے والی سبز منڈی کو ہرطرف سے راستوں کی رسائی حاصل ہوگی۔ بچھا یا جانیوالا انفرا سٹر کچر عالمی معیار کا ہوگا۔ ہم سبزیوں اور پھلوں کی درآمد کیلئے ایکسپورٹ زون بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن