گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) بزنس گروپ کے رہنما نعیم آصف مغل نے کہا ہے کہ کاروباری برادری نے بزنس گروپ کو اپنے سینے سے لگا کر اور مخالف گروپ کو دورسے ہی بائے کہہ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ چیمبر آف کامرس سے اجارہ داری کا خاتمہ چاہتے ہیں جس وجہ سے مخالفین کو ابھی سے اپنی ہار نظر آرہی ہے ،ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر مخالفین اپنی انتخابی مہم کے دوران الزام تراشیوں کی گولہ باری کر رہے ہیں۔ مخالفین کو یہ سمجھ نہیں آرہی ہے اب کرنا کیا ہے ،بوکھلاہٹ میں وہ پراپیگنڈا اور جھوٹی کہانیاں سنا کر اپنے دلوں کو تسلیاں دے رہے ہیں۔بزنس گروپ کو الزام تراشیوں کاکوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اللہ کے فضل وکرم سے ہمارے ارادے پختہ اور نظر منزل پر ہے اس مرتبہ ہم ہر صورت منزل پر پہنچ کر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گے ۔
مقبولیت کو دیکھ کر مخالفین الزام تراشیوں کی گولہ باری کر رہے ہیں: نعیم آصف
Sep 13, 2024