گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) کنسٹرکشن کے دوران لینٹر کو جیک لگاتے ہوئے گھر کی چھت گرنے سے تین مزدور زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے مضروبین کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ روڈ پر کنسٹرکشن کے دوران لینٹر کو جیک لگاتے ہوئے گھر کی چھت گر گئی جسکے نتیجے میں تین مزدور وقاص، رضوان اور اشفاق زخمی ہو گئے ۔ریسکیو نے تینوں مزدوروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔