کامونکی(نمائندہ خصوصی)میونسپل کارپوریشن کا عملہ دو ماہ سے بند پڑے ٹبہ محمد نگر کے سیوریج سسٹم کو تاحال کھول نہیں سکا،سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا،اہل علاقہ نے اے سی اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو سیوریج سسٹم کھولنے بابت کئی بار شکایت درج کروائی ہیں پر ابھی تک ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ہے، بتایا گیا ہے کہ کامونکی کے گنجان آباد علاقہ ٹبہ محمد نگر گلشن چوک اور اس سے ملحقہ گلیوں کا سیوریج سسٹم دو ماہ سے بند پڑاہوا ہے ہرطرف سیوریج کا گندا پانی کھڑا نظر آرہا ہے اور پانی اہل علاقہ کے گھروں میں بھی داخل ہوچکا ہے،سیوریج کے کھڑے پانی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کیلئے روزمرہ کے فرائض کی انجام دہی اورضروریات زندگی کے حصول کے لئے گھروں سے باہر نکلنامشکل ہوگیا ہے۔