کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی کااجلاس  

Sep 13, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے واسا گوجرانوالہ‘ ضلع منڈی بہاؤالدین اورضلع حافظ آباد کے 2 ارب 42 کروڑ روپے کی لاگت کے 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی دے ہے‘ ڈی ڈی ڈبلیو پی کااجلاس زیر صدارت کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرز حافظ آباد عبدالرزاق اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر فیصل سلیم نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بریفنگ دی۔ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  نے واسا گوجرانوالہ کے جن منصوبوں کی منظوری دی ہے ان میں محمد آباد‘ جنت ٹاؤن‘ علی جی ٹاؤن‘ نور مصطفے کالونی‘ دھلے‘ شاہین آباد‘ سمن اباد‘ گوبند گڑھ‘ نوید کالونی‘ گلبرگ کالونی‘ کلر آبادی‘ نوشہرہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بالترتیب390.5 اور380 ملین روپے کی لاگت سے سیوریج‘ ڈرینیج اور پی سی سی کے منصوبے شامل ہیں۔

مزیدخبریں