حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں چھنی گھلہ کا زمیندار دریائے چناب میںڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی تاحال نعش نہ مل سکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھنی گھلہ کا رہائشی 35سالہ زمیندار معظم اقبال دریا میں اپنے مویشی نکالنے کے لئے داخل ہواتوپانی کی زیادتی کی وجہ سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو کے آپریشن کے باوجود تاحال نعش نہ مل سکی ہے