خیبر پی کے میں ارکان کا وزیراعلیٰ کے حق میں ووٹ، نعرے بھی لگائے

Sep 13, 2024

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے اعتماد کے ووٹ کی بات ہوئی۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہے اپنا کام کریں کسی سیاسی جماعت کا سیکرٹری اطلاعات نہ بنیں۔ گورنر کہتے ہیں کہ سی ایم کو اعتماد کا ووٹ لے۔ مینا خان کے ارکان اسمبلی کو کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ کے حق میں ووٹ دینے کا کہا۔ ارکان نے ہاتھ اٹھا کر وزیراعلیٰ کے حق میں ووٹ دیا۔ ایوان میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ کے حق میں نعرے لگائے۔

مزیدخبریں