فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی اپیلیں یکجا کر  کے سماعت کریں گے: سپریم کورٹ  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی 2017ء میں دائر کی گئی اپیلوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے قرار دیا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرموں کے تمام مقدمات یکجا کر کے سماعت کریں گے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گذاروں کے وکیل نے استدعا کی ہمیں ٹرائل کا ریکارڈ دیکھنے دیا جائے۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا قانون کے مطابق کورٹ مارشل کا ریکارڈ فراہم نہیں کر سکتے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ریکارڈ دیکھے بغیر کیسے کوئی وکیل مقدمہ لڑ سکتا ہے؟ درخواست گزاروں کے وکیل کو ریکارڈ دیکھنے اور نوٹس لینے دیں، ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ مجرموں کے تمام مقدمات یکجا کر کے سماعت کریں گے۔ سرکاری وکیل نے کہا ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کرونگا۔

ای پیپر دی نیشن