تحریک انصاف نے آج ہونے والا احتجاج مؤخر کردیا

Sep 13, 2024

لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے آج کے احتجاج کی کال واپس لے لی۔پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج کی صورت میں کارکنوں و قیادت کی گرفتاریوں کا خدشہ ہے، پی ٹی آئی 17 ستمبر کو سیمینار اور 21 ستمبر کو جلسہ کرنے جارہی ہے۔قیادت کا کہنا ہے کارکنوں  کی میلاد النبی  سیمینار اور جلسے میں شرکت زیادہ ضروری ہے، لاہور کا جلسہ ہر صورت ہو گا۔  یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ کے روز احتجاج کی کال دے رکھی تھی۔

مزیدخبریں