پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اور معاون خصوصی برائے انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی اور رکن قومی اسمبلی شاہد خان کی راہداری ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں 5 اکتوبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم خدشہ ہے کہ انہیں عدالت میں پیش ہونے سے قبل گرفتار کر لیا جائے گا، اس لئے انہیں راہداری ضمانت دی جائے۔
اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی رہنماؤں مصدق عباسی، شاہد خان کی راہداری ضمانتیں منظور
Sep 13, 2024