اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس لائیو دکھانے کا معاملے پرسپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کے غیر مشروط معافی نامے منظور کرتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی روک دی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی پریس کانفرنس لائیو دکھانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ٹی وی چینلز کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا عدالت میں غیر مشروط معافی نامے جمع کرائے جا چکے ہیں۔ عدالت نے غیر مشروط معافی نامے منظور کرتے ہوئے کارروائی روک دی۔ عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ٹی وی چینلز کے وکیل نے کہا غیر مشروط معافی نامے اور گزشتہ عدالتی آرڈر کے پیراگراف 12 سے 17 تک پرائم ٹائم میں چلائے جائیں گے، ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے کہا ٹی وی چینلز کے اندر خود احتسابی کا نظام مزید بہتر کریں گے۔
فیصل واوڈا، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس، سپریم کورٹ نے چینلز کی معافی قبول کر لی
Sep 13, 2024