اسلام آباد(خبرنگار)چین کی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی نے پاک چین ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے تحت پاکستانی طلبا کیلئے 195 سکالرشپس کا اعلان کر دیادرخواست دینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے چین کی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی تانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمیٹڈ نے کراچی کی نذیر حسین یونیورسٹی (این ایچ یو)میں ایک نیا چین پاکستان ڈوئل ڈپلومہ پروگرام شروع کیا ہے اس پروگرام کے ذریعے 195 پاکستانی طالب علموں کو ایک سال کے لیے چین میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ دی جائے گی ۔یہ معاہدہ پانچ سال کے لئے ہے ، جس میں طلبا کے تین بیچوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
چین کی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کا 195پاکستانی طلبا کیلئے سکالرشپس کا اعلان
Sep 13, 2024