ملک میں اچھے حالات کبھی نہیں رہے،ہمیشہ معاشی صورتحال بدحال رہی‘ حافظ نعیم 

Sep 13, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس طرح انہوں نے محبت سے نوازا ہے۔ ملک میں اچھے حالات کبھی نہیں رہے اور ہمیشہ معاشی صورتحال بدحال ہی رہی ہے۔ ان شااللہ اس پاکستان کو ایک عظیم ترقی یافتہ پاکستان بنائیں گے۔ پاکستان کے پاس بہترین باصلاحیت لوگ ہیں جو اس ملک کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو جتنی تیزی سے نیچے جا سکتے ہیں لیکن اس سے زیادہ بڑی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن بھی ہو سکتے ہیں اس ملک میں ٹیکسز کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے جو بند ہونا چاہیے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں 77 سال میں جن لوگوں نے حکومت کی ہے وہ جرنیل، جاگیردار، اشرافیہ اور وڈیرے ہیں یہاں جرنیلوں نے حکومت کی ہے وہ یہی سمجھتے تھے کہ شاید ان کو بہت اچھی حکومت آتی ہے۔ لیکن ملک مسائل کا شکار ہوا۔ اور مسائل کو طاقت کے زریعے سے حل کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ سب لوگ ہی بیکار تھے یا ہیں۔ بلکہ اس ملک کی فوج، بیوروکریسی، اور انتظامیہ میں بہترین صلاحیت کے لوگ موجود ہیں جو یہ نظام ٹھیک کرسکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔  

مزیدخبریں