مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، مختلف اضلاع میں مزید اضافی نفری تعینات

 سری نگر(کے پی آئی)کٹھوعہ، ادھم پور، ڈوڈہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھارتی فوجی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی فوج نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ بدھ کے روز کٹھوعہ ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں فائنرگ کر کے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا فورسز نے بسنت گڑھ میں سخت تلاشی مہم تیز کر دی ہے۔ دوسری جانب  بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے  مسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیر   میں اسمبلی ا نتخابات میں کامیابی اور حکومت  بنانے کے خواب کی تعبیر کے لیے  سیاسی جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے ۔جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور ایک اکتوبر کو انتخابات ہوں گے۔ جبکہ دہلی ہائی کورٹ کے ایک عدالتی ٹریبونل نے مسلم کانفرنس جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ پر بھارتی حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کی توثیق کر دی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت  واقعی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے تو جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹا لے، اسکی حقیقی قیادت رہا کرے ، اسکے اسکول دوبارہ کھول دے محبوبہ مفتی نے پلوامہ کے علاقے چندگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد ہے جبکہ اس کی حقیقی قیادت جیل میں ہے  اگر مودی حکومت واقعی جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے تو جماعت اسلامی پر عائد پابندی ہٹا لے۔

ای پیپر دی نیشن