لاہور (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مزنگ میں حمزہ سے 2لاکھ 15ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میں فاروق سے 2لاکھ 5ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں نعمان سے 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں انجم سے ایک لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں اظہر سے1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹائون میں اویس سے 1لاکھ20 ہزار نقدی اور موبائل فون، شالیمار میں وسیم سے 85ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ رائے ونڈ سٹی اور کاہنہ سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ مسلم ٹائون اور اچھرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاکھوں کے ڈاکے، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چوری
Sep 13, 2024