بچے برائے فروخت، معذور فنکار کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے کیمپ 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ  معذور فنکار بیروزگاری سے تنگ آ کر بچے فروخت کرنے بلوچستان اسمبلی کے باہر پہنچ گیا، جس  پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے فنکار سے ملاقات کی۔ اسمبلی کے باہر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نصیر احمد کے مطالبات سنے اور ان پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔ معذور فنکار نصیر احمد بیروزگاری اور معذوری سے تنگ آ کر بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے تین بچوں کو فروخت کرنے ویل چئیر پر اسمبلی کے باہر پہنچا۔ نصیر احمد اور اس کے بچوں نے بچے برائے فروخت کا بینر اٹھایا ہوا تھا، وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ فنکار کو معاوضہ دینے کے ساتھ اس کا مکمل علاج کروایا جائے اور الیکٹرک چئیر فراہم کی جائے۔ نصیر احمد کو ابتدائی طبی معائنے کے بعد کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اس موقع پر فنکار نصیر احمد اور اس کے بچوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن