لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اپنی شیطانی سوچ سے صوبوں کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے۔صوبائیت اور لسانیت کارڈ عمران خان کے اپنے ہی گلے پڑا گا۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور عوامی اعتماد کھو چکے ہیں اور پی ٹی آئی کے اپنے ہی لوگ اسے مسٹر 10 پرسنٹ کہہ رہے ہیں۔ جس صوبے میں پی ٹی آئی کی پچھلے 11 سالوں سے حکومت ہے وہاں غربت، روزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے۔ ایک صوبے کا وزیراعلی دوسرے صوبے پر چڑھائی کی باتیں کر کے بغاوت کو ہوا دے رہا ہے۔ پہلی ناکام بغاوت کے ثمرات ابھی تک ملک اور ان کی جماعت بھگت رہے ہیں۔ دن کے وقت یہ لوگ بھیڑیئے بنتے ہیں جبکہ رات کو لومڑی کی طرح معافیاں مانگتے اور پاؤں پکڑتے ہیں۔ پاکستان جب بھی ترقی کی جانب گامزن ہوا پی ٹی آئی کی جانب سے رخنے ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ گنڈا پور مریم نواز کے متعلق غلاظت بکنے سے قبل اپنے گھر کی خواتین کا ہی خیال کر لیتے۔
اڈیالہ جیل کا قیدی صوبوں کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے: عظمیٰ بخاری
Sep 13, 2024