اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی ایس او ایز کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے واپڈا، این ایچ اے اور پاکستان پوسٹ پاکستان آرڈیننس فیکٹری، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس، کراچی شپ یارڈ، نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی فون انڈسٹری پاکستان کو بھی ضروری سرکاری ادارہ قرار دینے کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ ادارے نیشنل سکیورٹی اور دفاعی امور میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سی پی پی اے اور پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی گئی۔ پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکی منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق تجاویز کو حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔