تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم، اے این ایف کی کانفرنس

لاہور (نیوز رپورٹر) اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لیے کانفرنس  ہوئی۔ پنجاب کی سطح پر تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک کو فروغ دینا ازحد ضروری ہے تاکہ وہ نشے کے استعمال کی روک تھام کے حوالے سے مؤثر حکمت عملی اپنا سکیں اور مل کر جامع عملی اقدامات کر سکیں۔ اے این ایف ملک بھر کی جامعات کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم کے ساتھ ملک گیر مہم کا آغاز کر رہی ہے۔ کانفرنس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس پنجاب، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، سیف سٹی اتھارٹی، ایف آئی اے، نادرا، پی سی ایس آئی آر اور دیگر اہم تعلیمی اور سماجی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل اور طلبہ و طالبات کو اس گھنائونے فعل میں لگانے والوں کا قلع قمع کرنے کیلئے بھرپور ایکشن شروع کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن