لاہور:   5   سبزیوں کی قیمت کم، 2 مہنگی، 13 کے نرخ مستحکم 

Sep 13, 2024

 لاہور (خبرنگار) لاہور کی مقامی منڈی میں 5 سبزیوں کی قیمت کم ہوئی۔ 13 کی قیمتیں مستحکم، 2 سبزی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ آلو، پیاز، اروی، دیسی لہسن، تھائی لینڈ اردک، چائنہ ادرک کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ کریلا، بینگن، پھول گوبھی، کھیرا، بند گوبھی، اروی، بھنڈی، سبز مرچ، دیسی ٹینڈے،مٹر، چائنہ گاجر، شلجم، لوکی بوتل، لیموں، لہسن ہارنی کی قیمتیں برقرار ہیں اور شملہ مرچ، پالک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور  آلو کی قیمت میں 02 روپے کی کمی ہوکر 82 سے 80 روپے ہوئی ہے۔ اسی طرح  پیاز کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوکر 145 سے 135 روپے ہوئی ہے اور  اروی کی قیمت میں 05 روپے کی کمی ہوکر 175 سے 170 روپے ہوئی ہے۔ دیسی لہسن کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوکر 385 سے 380 روپے ہوئی ہے اور ادرک تھائی لینڈ کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوکر 590 سے 585 روپے ہوئی ہے اور ادرک چائنہ کی قیمت میں 5 روپے کی کمی ہوکر 590 سے 585 روپے ہوئی ہے۔ کریلا کی قیمت 160 روپے برقرار، بینگن کی قیمت 55، کھیرا کی قیمت 140، بند گوبھی 150، اروی 175 روپے میں اور لوکی بوتل 70 روپے میں برقرار ہے. سبز مرچ 110 روپے، مٹر 300، شلجم 120 روپے، چائنہ گاجر 78 روپے، پھول گوبھی کی قیمت 90 روپے، بھنڈی کی قیمت 100 روپے برقرار ہے اور لیموں کی قیمت 670 روپے برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ شملہ مرچ کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا کم سپلائی کے سبب قیمت 178 سے 190 ہوئی ہے اور پالک کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے یہ بھی 60 سے 70 روپے ہوئی ہے۔

مزیدخبریں