افغان حکومت کے ساتھ جرگہ کر کے مسائل کے حل کا ارادہ رکھتے ہیں: گنڈا پور

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغانستان کے قونصل جنرل محب اللہ سے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے کوششیں ہونی چاہئیں اور ان کی حکومت افغان حکومت کے ساتھ ایک جرگہ منعقد کر کے مسائل کے حل کا ارادہ رکھتی ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین خان گنڈاپور سے پشاور میں تعینات افعان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی نے ملاقات کی، جہاں باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی تجارت کے فروغ، علاقائی امن و استحکام، صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پی کے اور افغانستان کے عوام کے درمیان کئی قدریں مشترک ہیں، سرحد کے آر پار لوگ لسانی، مذہبی، ثقافتی اور انسانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی وجہ سے دونوں اطراف کے لوگ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔ پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیوں کی راہ  میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبے میں زیر تعلیم افعان طلبہ اور علاج معالجے کی غرص سے آنے والے افعان شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکی کا کہنا تھا کہ پاکستان خصوصاً خیبر پی کے  کے عوام نے کئی عشروں تک افعان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے اور ہم اس مہمان نوازی کے لیے پاکستان خصوصاً خیبر پی کے کے عوام کے مشکور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...