راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا،انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ امتحانات پرامن شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں۔چنانچہ شفاف اور پرامن امتحان کے قیام کیلئے اچھی شہرت کے حامل اساتذہ امتحانی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ ہائی سکول چک بیلی خان کا مشترکہ دورہ کیا،انہوں نے کہا کہ امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری شدہ ایس۔ او۔ پیز کے تحت پرامن ماحول میں منعقد ہو رہا ہے۔
چیئرمین ،کنٹرولرتعلیمی بورڈ راولپنڈی کے امتحانی مراکز کے دورے
Sep 13, 2024