لہتراڑ روڈ کھنہ چوک پر بے ہنگم ٹریفک کا نوٹس لیا جائے: امتیاز علی

اسلام آباد(خبرنگار)غوری ٹاؤن کے بزرگ رہنما امتیاز علی نے کمشنر اور ایس پی ٹریفک اسلام آباد سے اپیل کی کہ وہ کھنہ پل لہتراڑ روڈ میں بے ہنگم ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کریں ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث ہائی وے سے ملحق ون وے روڈ  کو دو طرفہ ٹریفک کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن