راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید خالد ہمدانی نے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی،عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں اجلاس عید گاہ شریف میں منعقد کیا گیا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، پولیس و ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران، جید علما کرام، امن کمیٹی، انجمن تاجران، میلاد کمیٹی کے ممبران اور سول سوسائٹی نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں امن و امان کے قیام، رواداری، بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ؐکے جلوس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے، شرکا کی تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، علما اور اکابرین کے تعاون سے پنجاب حکومت کے احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،کرکٹ میچز، محرم الحرام اور لا اینڈ آرڈر سمیت تمام مواقع پر علما کرام، امن کمیٹی، انجمن تاجران کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔