پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج 2024  ،ہدف کالج پشاو ر نے تین ٹاپ پوزیشن اپنے نام کیں

Sep 13, 2024

پشاور(بیورو رپورٹ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ  اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  پشاور نے گزشتہ روز انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نتائج کے اعلان کی تقریب کا انعقادایبٹ آباد بورڈ آڈیٹوریم میں کیا گیا۔فیصل خان ترکئی، صوبائی وزیر برائے ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری ایجوکیشن کے پی کے مسعود احمد، چیئرمین پشاور بورڈ،ایبٹ آباد بورڈ، مالا کنڈ بورڈ اور دیگربورڈ آفیشلز، پرنسپلز اور پوزیشن ہولڈرز کے والدین بھی اس تقریب میں شامل تھے۔ہدف کالج پشاور کی طالبات نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے 3ٹاپ پوزیشنز حاصل کر لیں۔خنصہ خان نے نے 1146 نمبروں کے ساتھ پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور نورالایمان 1135 نمبروں کے ساتھ پری انجینئرنگ گروپ دوسری پوزیشن  کی حقدار ٹھہریں ۔ جبکہ اساویر بنت آصف نے 1122 نمبروں کے ساتھ کمپیوٹر سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ان بہترین نتائج پر ہدف کالجز کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء نے پو زیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی جبکہ پو زیشن ہولڈرز نے ان شاندار کامیابیوں کو اللہ کے کر م ، اپنی محنت ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعائوں کا ثمر قرار دیا ۔

مزیدخبریں