راولپنڈی میں غیرقانونی ڈویلپمنٹ نہیں ہونی چاہئے،بابر علا ئوالدین 

Sep 13, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف منسٹرڈائریکٹوریٹ برائے ایویلیوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ کے چیئرپرسن بریگیڈیئر (ر)بابر علا ئوالدین نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیاڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ اورافسران نے ان کا خیرمقدم کیا اور ان کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے۔ اس موقع پر آر ڈی اے میں ایک اجلا س ہوا۔ انہوں نے آر ڈی اے کے پراجیکٹس بشمول راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے اور دیگر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی چیئرپرسن ڈی ای ایف آئی ایم نے آر ڈی اے کے کام کو سراہا انہوں نے پراجیکٹس کو جلد از جلد شروع کرنے اور دیانتداری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔اور کہا کہ راولپنڈی میںغیرقانونی ڈویلپمنٹ نہیں ہونی چاہیے عوام النا س کی خدمت کریں اور انہیں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں سے پلاٹ خریدنے اور گھر بنانے سے روکیں۔ انہوں نے کہا بی ایف سی/ون ونڈو آپریشن سینٹر میں عوام کے ساتھ بہتر اخلاق سے پیش آئیں۔

مزیدخبریں