راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیر آباد کے علاقہ چاکرہ روڈ پر چار موٹر سائیکل سوارڈاکوں نے مبینہ طور پر ڈولفن پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی فائرنگ کے دوران دو مبینہ ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہلاک ڈاکوں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اورواردات میں چھینا گیا موبائل و نقدی برآمد کرلئے گئے ٹی انسپکٹر راجہ محمد اویس نے تھانہ میں استغاثہ دیا کہ وہ امتیاز مارکیٹ کے قریب دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈیوٹی پر تھے کہ اطلاع موصول ہوئی کہ کرم آباد کے علاقے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سوارکال پر اطلاع دینے والے شاہد سے دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ہیں اس دوران چیکنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر چار افراد کو چیکنگ کیلئے رکنے کا اشارہ دیا تو موٹرسائیکل سواروں نے تیز رفتاری سے بجانب جنجوعہ مارکیٹ موٹر سائیکل دوڑا دئے اور پولیس کے تعاقب کرنے پر فائرنگ کردی اس دوران دو موٹر سائیکل سوار گرگئے جو چیک کرنے پر مردہ حالت میں پائے گئے ڈاکوئوں نے چند روز قبل کوہسار کالونی میں بھی واردات کی تھی جس کے مدعی مقدمہ نے بھی ڈاکوں کو شناخت کیا ہے ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چاکرہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے ہیں پولیس نے فوری ناکہ بندی کر کے رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوں نے فائرنگ شروع کر دی واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے فرار ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ، ہلاک ڈاکوں کی شناخت کی جارہی ہے .
چار موٹر سائیکل سواروں کی ڈولفن پولیس پر فائرنگ، دو مبینہ ڈاکو ہلاک
Sep 13, 2024