راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نبی کریمؐ کی آمد پر کائنات کاذرہ ذرہ درود و سلام بھیجتا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے انجمن عاشقان مصطفی گروٹی کے زیر اہتمام میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ تمام عالمین کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے اور اور جہالت اور کفر کے اندھیروں میں عدل و انصاف اور امن و سلامتی کی روشنی پھیلائی ۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ۔ قرآن پاک کی تعلیمات اور نبی کریمؐ کی سنت ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جس پر گامزن ہو کر ہی ہم اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں۔کانفرنس سے،شبیر قمر بخاری،غلام مرتضی شاکر،قاسم شاہ،دانش ہارونی،مرتضی قادر و دیگر علمائے کرام و مشائخ عظام نے بھی خطاب کیا جبکہ خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔