فارمر فنانسنگ کے فروغ کیلئے ایف ایف سی اورایچ بی ایل کا اشتراک

Sep 13, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)فارمر فنانسنگ کے فروغ کیلئے ایف ایف سی اورایچ بی ایل کا اشتراک ،فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈنے قومی ترقی میں اہم شراکت دار ہونے کے ناطے، پاکستان میں زرعی فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے حبیب بینک لمیٹڈکے ساتھ شراکت داری کو ایف ایف سی کے ہیڈ آفس میں سائن کیا گیا، مقصد کسانوں کے لیے قرض کی رسائی کو بڑھانا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موزوں مالیاتی حل فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان بھر میں زرعی ترقی اور کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایف ایف سی کے عزم کو تقویت دیتا ہے۔ ایچ بی ایل کی شمولیت مالیاتی رسائی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ وژن کو اجاگر کرتی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے ملک بھر میں کاشتکار برادریوں پر مثبت اثر ڈالنے کی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے تعاون کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے زرعی اختراعات اور پیشرفت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں